مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ لُزُومِ الْجَمَاعَةِ وَطَاعَةُ الْأَئِمَّةِ وَالنَّهْيِ عَنْ قِتَالِهِمْ . باب: جماعت کے ساتھ رہنا حکمرانوں کی اطاعت کرنا اور ان کے ساتھ جنگ کرنے کی ممانعت
عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : أَرَاهُ أَبَا مَالِكٍ الْأَشْعَرِيَّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " وَأَنَا آمُرُكُمْ بِخَمْسٍ : آمُرُكُمْ بِالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ ، وَالْجَمَاعَةِ ، وَالْهِجْرَةِ ، وَالْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، فَمَنْ خَرَجَ مِنَ الْجَمَاعَةِ قِيدَ شِبْرٍ فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ رَأَسِهِ ، وَمَنْ دَعَا دُعَاءَ جَاهِلِيَّةٍ فَهُوَ مِنْ جَثَا جَهَنَّمَ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى ؟ قَالَ : " وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى ، وَلَكِنْ تَسَمَّوْا بِاسْمِ اللَّهِ الَّذِي سَمَّاكُمُ ( عِبَادَ اللَّهِ ) الْمُسْلِمِينَ الْمُؤْمِنِينَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَلِيَّ بْنَ إِسْحَاقَ السُّلَمِيَّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " فَمَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ قِيدَ قَوْسٍ لَمْ تُقْبَلْ مِنْهُ صَلَاةٌ وَلَا صِيَامٌ ، وَأُولَئِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ " . ¤ابوسلام ممطور ایک صحابی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میرا خیال ہے وہ سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ ہیں وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں تمہیں پانچ چیزوں کا حکم دیتا ہوں میں تمہیں اطاعت و فرمانبرداری کرنے جماعت کے ساتھ رہنے ہجرت کرنے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کا حکم دیتا ہوں جو شخص جماعت سے ایک بالشت نکل جائے گا وہ اپنے سر سے اسلام کا پٹہ الگ کر دے گا ، اور جو شخص زمانہ جاہلیت کی طرح پکارے گا ، تو وہ جہنم میں جائے گا لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اگرچہ وہ روزہ رکھتا ہو اور نماز پڑھتا ہو ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگرچہ وہ روزہ رکھتا ہو اور نماز پڑھتا ہو لیکن تم اپنے آپ کو اس نام سے پکارو جو اللہ تعالیٰ نے تمہارا نام رکھا ہے اس نے تمہیں اللہ کے بندوں ، مسلمانوں اور مؤمنوں کا نام دیا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور صبح کے رجال ہیں صرف علی بن اسحاق سلمی کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے
یہ روایت امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” جو شخص جماعت سے ایک کمان جتنا الگ ہو گا اس کی کوئی نماز یا روزہ قبول نہیں ہو گا ، اور یہی لوگ جہنم کا ایندھن ہوں گے “ ۔