مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ لُزُومِ الْجَمَاعَةِ وَطَاعَةُ الْأَئِمَّةِ وَالنَّهْيِ عَنْ قِتَالِهِمْ . باب: جماعت کے ساتھ رہنا حکمرانوں کی اطاعت کرنا اور ان کے ساتھ جنگ کرنے کی ممانعت
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " آمُرُكُمْ بِثَلَاثٍ ( وَأَنْهَاكُمْ عَنْ ثَلَاثٍ ) : آمُرُكُمْ أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا ، وَأَنْ تَعْتَصِمُوا بِالطَّاعَةِ جَمِيعًا حَتَّى يَأْتِيَكُمْ أَمْرٌ مِنَ اللَّهِ وَأَنْتُمْ عَلَى ذَلِكَ ، وَأَنْ تَنَاصَحُوا وُلَاةَ الْأَمْرِ ( مِنَ ) الَّذِينَ يَأْمُرُونَكُمْ ( بِأَمْرِ اللَّهِ ) . وَأَنْهَاكُمْ عَنْ قِيلٍ وَقَالَ وَكَثْرَةِ السُّؤَالِ وَإِضَاعَةِ الْمَالِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيِّ قَالَ الذَّهَبِيُّ : مُقَارِبُ الْحَالِ ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ . ¤سیدنا عمر بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں تمہیں تین چیزوں کا حکم دیتا ہوں ، اور میں تمہیں تین چیزوں سے منع کرتا ہوں میں تمہیں یہ حکم دیتا ہوں کہ تم کسی کو اللہ کا شریک قرار نہ دو اور تم سب اطاعت کو مضبوطی سے تھام لو ! یہاں تک کہ تمہارے پاس اللہ کا حکم آ جائے ، اور تم اسی حالت میں ہو اور تم حکمرانوں کی خیرخواہی کرو ان لوگوں کی جو تمہیں اللہ کے حکم کے مطابق حکم دیتے ہیں اور میں تمہیں قیل و قال کرنے بکثرت ( غیر ضروری ) سوالات کرنے اور مال ضائع کرنے سے منع کرتا ہوں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد بکر بن سہل دمیاطی سے نقل کی ہے ۔ امام ذہبی کہتے ہیں : یہ مقارب الحال ہے امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔