مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ لُزُومِ الْجَمَاعَةِ وَطَاعَةُ الْأَئِمَّةِ وَالنَّهْيِ عَنْ قِتَالِهِمْ . باب: جماعت کے ساتھ رہنا حکمرانوں کی اطاعت کرنا اور ان کے ساتھ جنگ کرنے کی ممانعت
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ عَمِلَ لِلَّهِ فِي الْجَمَاعَةِ فَأَصَابَ، قَبِلَ اللَّهُ مِنْهُ وَإِنْ أَخْطَأَ غَفَرَ لَهُ ، وَمَنْ عَمِلَ يَبْتَغِي الْفُرْقَةَ فَأَصَابَ لَمْ يَتَقَبَّلِ اللَّهُ وَإِنْ أَخْطَأَ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ خُلَيْدٍ الْحَنَفِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص جماعت میں رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے لئے عمل کرتا ہے ، اور وہ درست کام کرتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ اس کا عمل قبول کرے گا ، اور اگر اس نے غلطی کی ہو گی ، تو اس کی مغفرت کر دے گا ، اور جو شخص ( مسلمانوں میں ) علیحدگی پیدا کرنے کے لئے کوئی کام کرتا ہے اگرچہ وہ کام ٹھیک ہو پھر بھی اللہ تعالیٰ اسے قبول نہیں کرے گا ، اور اگر اس نے غلطی کی ہو گی ، تو اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن خلید حنفی ہے ، اور وہ ضعیف ہے
یہ روایت امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے ۔