مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ إِكْرَامِ السُّلْطَانِ . باب: سلطان کی عزت افزائی کرنا
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ فِي خُطْبَتِهِ : " أَلَا إِنِّي أُوشِكُ أَنْ أُدْعَى فَأُجِيبُ فَيَلِيَكُمْ عُمَّالٌ مِنْ بَعْدِي يَعْمَلُونَ مَا تَعْمَلُونَ وَيَعْمَلُونَ مَا تَعْرِفُونَ وَطَاعَةُ أُولَئِكَ طَاعَةٌ " . ¤ قُلْتُ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي أَئِمَّةِ الْجَوْرِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيِّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا آپ نے اپنے خطبے کے دوران ہمیں یہ ارشاد فرمایا : ” عنقریب میرا بلاوا آ جائے گا ، اور مجھے جانا ہو گا میرے بعد تم لوگوں کے اہلکار ایسے آئیں گے جو وہ عمل کریں گے جو تم عمل کرتے ہو گے اور وہ عمل کریں گے جسے تم معروف سمجھتے ہو گے ، تو ان لوگوں کی فرمانبرداری ہی صحیح فرمانبرداری ہے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے یہ مکمل روایت ظالم حکمرانوں سے متعاق باب میں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن علی مروزی کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ اور وہ ضعیف ہے ۔