مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ إِكْرَامِ السُّلْطَانِ . باب: سلطان کی عزت افزائی کرنا
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ مِنْ إِكْرَامِ جَلَالِ اللَّهِ إِكْرَامُ ذِي الشَّيْبَةِ الْمُسْلِمِ ، وَالْإِمَامِ الْعَادِلِ ، وَحَامِلِ الْقُرْآنِ لَا يَغْلُو فِيهِ، وَلَا يَجْفُو عَنْهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي الْجَوْنِ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَدُحَيْمٌ ، وَضَعَّفَهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کی عظمت کے احترام میں یہ بات بھی شامل ہے کہ بوڑھے مسلمان کا احترام کیا جائے عادل حکمران کا اور قرآن کے عالم کا احترام کیا جائے اس میں غلو بھی نہ کیا جائے ، اور ان کے ساتھ زیادتی بھی نہ کی جائے ( یعنی اس میں کوتاہی بھی نہ کی جائے ) “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن سلیمان بن ابوجون ہے ، جسے ابن حبان اور دحیم نے ثقہ قرار دیا ہے امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔