مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ الْغَضِّ عَنِ الرَّعِيَّةِ ، وَعَنْ تَتَبُّعِ عَوْرَاتِهِمْ . باب: رعایا سے اور ان کے پوشیدہ معاملات کی تفتیش سے چشم پوشی کرنا
حدیث نمبر: 9083
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ ، وَأَبِي أُمَامَةَ قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ الْأَمِيرَ إِذَا ابْتَغَى الرِّيبَةَ فِي النَّاسِ أَفْسَدَهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب امیر لوگوں میں مشکوک ( پوشیدہ معاملات ) کو تلاش کرے گا ، تو انہیں خراب کر دے گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔