مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ الْغَضِّ عَنِ الرَّعِيَّةِ ، وَعَنْ تَتَبُّعِ عَوْرَاتِهِمْ . باب: رعایا سے اور ان کے پوشیدہ معاملات کی تفتیش سے چشم پوشی کرنا
حدیث نمبر: 9082
عَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ ، وَأَبِي أُمَامَةَ قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ الْأَمِيرَ إِذَا ابْتَغَى الرِّيبَةَ فِي النَّاسِ أَفْسَدَهُمْ " . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب امیر لوگوں میں مشکوک ( یعنی پوشیدہ معاملات ) کو تلاش کرے گا ، تو انہیں خراب کر دے گا“ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کو امام ابوداؤد نے نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔