مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ . باب: اس شخص کا بیان جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - إِذْ حَضَرَ ، قَالَ : أَدْخِلُوا عَلَيَّ النَّاسَ ، فَأُدْخِلُوا عَلَيْهِ فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا جَعَلَهُ اللَّهُ فِي الْجَنَّةِ " ، وَمَا كُنْتُ أُحَدِّثُكُمُوهُ إِلَّا عِنْدَ الْمَوْتِ ، وَالشَّهِيدُ عَلَى ذَلِكَ عُوَيْمِرٌ أَبُو الدَّرْدَاءِ . فَانْطَلَقُوا إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ فَقَالَ : صَدَقَ أَخِي ، وَمَا كَانَ يُحَدِّثُكُمْ بِهِ إِلَّا عِنْدَ مَوْتِهِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ أَبَا صَالِحٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ . ¤سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : جب اُن کا آخری وقت قریب آیا تو انہوں نے فرمایا : لوگوں کو میرے پاس لے آؤ لوگ اُن کے پاس آئے تو انہوں نے فرمایا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو کہ وہ کسی کو اس کا شریک نہ ٹھراتا ہو تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو جنت میں داخل کرے گا“
( پھر سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ) میں یہ حدیث صرف مرنے کے قریب سنا رہا ہوں اور اس روایت کے گواہ سیدنا عویمر ابودرداء ہیں ، وہ لوگ سیدنا ابودردء رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو انہوں نے فرمایا : میرے بھائی ( یعنی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ ) نے سچ بیان کیا ہے اور انہوں نے موت کے قریب تمہیں یہ حدیث بیان کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابوصالح نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔