مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ . باب: اس شخص کا بیان جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے
حدیث نمبر: 10
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَفَاتِيحُ الْجَنَّةِ شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ انْقِطَاعٌ بَيْنَ شَهْرٍ وَمُعَاذٍ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ رِوَايَتُهُ عَنْ أَهْلِ الْحِجَازِ ضَعِيفَةٌ ، وَهَذَا مِنْهَا . ¤محمد محی الدین
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : اللہ کے رسول نے مجھ سے فرمایا : ”جنت کی کنجی اس بات کی گواہی دینا ہے کہ اللہ تعالٰی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اس روایت میں شہر اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے درمیان انقطاع پایا جاتا ہے اسماعیل بن عیاش نامی راوی اہل حجاز سے جو روایت نقل کرتا ہے وہ ضعیف ہوتی ہے اور یہ روایت بھی اُن میں سے ایک ہے ۔