مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ الْخِلَافَةِ فِي قُرَيْشٍ وَالنَّاسُ تَبَعٌ لَهُمْ . باب: خلافت کا قریش میں ہونا اور لوگوں ، ان کے پیروکار ہونا
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اسْتَقِيمُوا لِقُرَيْشٍ مَا اسْتَقَامُوا لَكُمْ ، فَإِذَا لَمْ تَفْعَلُوا فَضَعُوا سُيُوفَكُمْ عَلَى عَوَاتِقِكُمْ فَأَبِيدُوا خَضْرَاءَهُمْ ، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَكُونُوا حِينَئِذٍ زَرَّاعِينَ أَشْقِيَاءَ ، تَأْكُلُونَ مِنْ كَدِّ أَيْدِيكُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُ الصَّغِيرِ ثِقَاتٌ . وَيَأْتِي حَدِيثُ النُّعْمَانِ . ¤سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قریش کے لئے ٹھیک رہنا جب تک وہ تمہارے لئے ٹھیک رہیں گے ، جب تم ایسا نہیں کرو گے ، تو تم اپنی تلواریں اپنی گردنوں پر رکھ لینا اور ان کو فنا کر دینا ، ( شاید یہ مراد ہے کہ جو قریش کی مخالفت کریں گے ان کو فنا کر دینا ) اگر تم ایسا نہیں کرو گے ، تو ایسی صورت میں تم کھیتی باڑی کرنے والے بدنصیب ہو جاؤ گے اور اپنے ہاتھوں کی محنت کر کے کھاؤ گے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ معجم صغیر کے رجال ثقہ ہیں سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث آگے آئے گی ۔