مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْبِدَعِ وَالْأَهْوَاءِ . باب: بدعتوں اور نفسانی خواہشات کا بیان
حدیث نمبر: 898
وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُمَيْرٍ الثُّمَالِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْأَمْرُ الْمُفْظِعُ ، وَالْحِمْلُ الْمُضْلِعُ ، وَالشَّرُّ الَّذِي لَا يَنْقَطِعُ - إِظْهَارُ الْبِدَعِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا حکم بن عمیر ثمالی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” ایسا معاملہ جو پریشان کر دے ، ایسا بوجھ جو کمر توڑ دے اور ایسی خرابی جو کبھی منقطع نہ ہو ، وہ بدعتوں کا اظہار ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے اور وہ ضعیف ہے ۔