عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " تَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً ، كُلُّهُنَّ فِي النَّارِ إِلَّا وَاحِدَةً " . قَالُوا : وَمَا تِلْكَ الْفِرْقَةُ ؟ قَالَ : " مَا أَنَا عَلَيْهِ الْيَوْمَ وَأَصْحَابِي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ : لَا يُتَابَعُ عَلَى حَدِيثِهِ هَذَا ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ . ¤سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” میری امت 73 فرقوں میں تقسیم ہو گی ، ایک کے علاوہ وہ سب جہنم میں جائیں گے ، لوگوں نے دریافت کیا : وہ ایک فرقہ کون سا ہو گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس پر آج میں اور میرے اصحاب گامزن ہیں ( یعنی اُس طریقے کی پیروی کرنے والے لوگ جنتی ہوں گے ) ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سفیان ہے ، عقیلی بیان کرتے ہیں : اس کی نقل کردہ حدیث کی متابعت نہیں کی گئی ہے ، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب الثقات میں کیا ہے ۔