مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ إِمْرَةِ بَنِي الْعَبَّاسِ . باب: بنو عباس کی حکومت کا بیان
عَنِ الْعَبَّاسِ قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقَالَ : " انْظُرْ هَلْ تَرَى فِي السَّمَاءِ نَجْمًا ؟ " قَالَ : قُلْتُ : نَعَمْ . قَالَ : " مَا تَرَى ؟ " قَالَ : قُلْتُ : الثُّرَيَّا . قَالَ : " أَمَا إِنَّهُ سَيَلِي هَذِهِ الْأُمَّةَ بِعَدَدِهَا مِنْ صُلْبِكَ اثْنَيْنِ فِي فِتْنَةٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو مَيْسَرَةَ مَوْلَى الْعَبَّاسِ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ إِلَّا فِي تَرْجَمَةِ أَبِي قُبَيْلٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک رات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا آپ نے ارشاد فرمایا : آپ دیکھیں کہ آپ کو آسمان میں کوئی ستارہ نظر آ رہا ہے ؟ میں نے جواب دیا : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : آپ نے کیا دیکھا ہے میں نے جواب دیا : ثریا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عنقریب اتنی ہی تعداد میں ، آپ کی اولاد میں سے لوگ اس امت کے حکمران بنیں گے ، جو ایک آزمائش ( کے بعد حکمران بنیں گے ) “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومیسرہ ہے جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا غلام ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں البتہ ابوقبیل کے ترجمہ میں اس کا تذکرہ ہے امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔