حدیث نمبر: 8954
وَعَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : إِنَّ عِنْدِي لَحَدِيثًا ، وَلَوْ أَرَدْتُ أَنْ آكُلَ بِهِ الدُّنْيَا أَكَلْتُهَا ، وَلَكِنْ لَا يَسْأَلُنِي اللَّهُ عَنْ حَدِيثٍ أَرْفَعُهُ إِلَى السُّلْطَانِ ، قَالَ أَبِي : قُلْتُ : مَا هُوَ ؟ فَقَالَ : لَمَّا خَرَجَ زَيْدٌ أَتَيْتُ خَالَتِي الْغَدَ فَقُلْتُ لَهَا : يَا أُمَّهُ قَدْ خَرَجَ زَيْدٌ فَقَالَتْ : الْمِسْكِينُ يُقْتَلُ كَمَا قُتِلَ آبَاؤُهُ . فَقُلْتُ لَهَا : إِنَّهُ خَرَجَ مَعَهُ ذَوُو الْحِجَا . فَقَالَتْ : كُنْتُ عِنْدَ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَذَاكَرُوا الْخِلَافَةَ فَقَالَتْ : كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَذَاكَرُوا الْخِلَافَةَ بَعْدَهُ فَقَالُوا : وَلَدُ فَاطِمَةَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يَصِلُونَ إِلَيْهَا أَبَدًا وَلَكِنَّهَا فِي وَلَدِ عَمِّي وَصِنْوُ أَبِي حَتَّى يُسَلِّمُوهَا إِلَى الدَّجَّالِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین

ابومعاویہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ یہ فرماتے ہیں : میرے پاس ایک حدیث موجود ہے اگر میں چاہوں ، تو اس کے ذریعے دنیا حاصل کر سکتا ہوں ، لیکن اللہ تعالیٰ مجھ سے ایسی حدیث کے بارے میں نہیں دریافت کرے گا ، جو میں حکمران تک لے کے جاؤں ، میرے والد نے کہا: وہ روایت کون سی ہے ؟ انہوں نے بتایا جب امام زید نے خروج کیا ، تو اگلے دن صبح میں اپنی خالہ کے پاس آیا میں نے ان سے کہا: اے امی جان ! امام زید نے خروج کر لیا ہے ۔ انہوں نے فرمایا : یہ مسکین قتل ہو گا جس طرح اس کے باپ دادا قتل ہوئے تھے میں نے ان سے کہا: ان کے ساتھ صاحب حیثیت لوگوں نے بھی خروج کیا ہے ، تو انہوں نے فرمایا : میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھی ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں لوگوں نے خلافت کا تذکرہ کیا ، تو سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : ایک مرتبہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے ۔ لوگوں نے آپ کے بعد خلافت کا تذکرہ کیا اور عرض کی : سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد کو ( خلافت ملے گی ) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ اس تک کبھی نہیں پہنچیں گے بلکہ خلافت میرے چچا کی اولاد میں سے ہو گی جو میرے والد کے سگے ہیں یہاں تک کہ وہ لوگ اسے ( یعنی حکومت کو ) دجال کے حوالے کریں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الخلافة / حدیث: 8954
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (420/23)»