حدیث نمبر: 8945
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ : قُلْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ : كَيْفَ بَايَعْتُمْ عُثْمَانَ وَتَرَكْتُمْ عَلِيًّا ؟ قَالَ : مَا ذَنْبِي ؟ قَدْ بَدَأْتُ بِعَلِيٍّ فَقُلْتُ : أُبَايِعُكَ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ وَسُنَّةِ رَسُولِهِ وَسِيرَةِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ؟ قَالَ : فَقَالَ : فِيمَا اسْتَطَعْتُ ؟ قَالَ : ثُمَّ عَرَضْتُهَا عَلَى عُثْمَانَ فَقَبِلَهَا . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤
محمد محی الدین

ابووائل بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ لوگوں نے کیسے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو چھوڑ دیا ؟ انہوں نے فرمایا : میرا کیا قصور ہے ؟ میں نے علی سے آغاز کیا اور میں نے کہا: میں آپ کی اس شرط پر بیعت کروں گا کہ آپ اللہ کی کتاب اس کے رسول کی سنت اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے طریقے پر عمل پیرا رہیں گے ، تو انہوں نے کہا: جہاں تک مجھ سے ہو سکے گا ( میں عمل کروں گا ) سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : پھر میں نے اسی بات کی پیشکش سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو کی ، تو انہوں نے اسے قبول کر لیا ( یعنی یہ کہا: میں ایسا ہی کروں گا ) ۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن وکیع ہے ، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الخلافة / حدیث: 8945
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً