مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ باب: چار خلفاء کا بیان
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : مَرِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ " . فَقَالَتْ عَائِشَةُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبِي رَجُلٌ رَقِيقٌ . فَقَالَ : " مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ فَإِنَّكُنَّ صَوَاحِبُاتُ يُوسُفَ " . فَأَمَّ أَبُو بَكْرٍ النَّاسَ وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَيٌّ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا بریده رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہو گئے آپ نے ارشاد فرمایا : ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرے والد ایک نرم دل شخص ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے تم سیدنا یوسف علیہ السلام والی خواتین کی طرح ہو پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو نماز پڑھائی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم زندہ تھے ( یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو نماز پڑھائی ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔