مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ باب: چار خلفاء کا بیان
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ : قَدِمَ رَجُلٌ مِنْ خُزَاعَةَ فَلَقِيَهُ عَلِيٌّ فَقَالَ : مَا جَاءَ بِكَ ؟ قَالَ : جِئْتُ أَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِلَى مَنْ نَدْفَعُ صَدَقَةَ أَمْوَالِنَا إِذَا قَبَضَكَ اللَّهُ ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِلَى أَبِي بَكْرٍ " قَالَ : فَإِذَا قُبِضَ أَبُو بَكْرٍ فَإِلَى مَنْ ؟ قَالَ : " إِلَى عُمَرَ " . قَالَ : فَإِذَا قُبِضَ عُمَرُ فَإِلَى مَنْ ؟ قَالَ : إِلَى عُثْمَانَ " . قَالَ : فَإِذَا قُبِضَ عُثْمَانُ فَإِلَى مَنْ ؟ قَالَ : " انْظُرُوا لِأَنْفُسِكُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : خزاعہ قبیلے کا ایک شخص آیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اس کی ملاقات ہوئی انہوں نے دریافت کیا : تم کس سلسلے میں آئے ہو ؟ اس نے جواب دیا : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ پوچھنے کے لئے آیا ہوں کہ جب اللہ تعالیٰ آپ کو وفات دیدے گا ، تو ہم اپنے اموال کی زکوۃ کسے ادا کریں گے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ابوبکر کو اس نے دریافت کیا : جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو جائے ، تو پھر کس کو ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عمر کو اس نے دریافت کیا : جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو جائے ، تو پھر کس کو ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عثمان کو ، اس نے دریافت کیا : اگر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو جائے ، تو پھر کس کو ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم خود دیکھ لینا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے ، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔