مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ باب: چار خلفاء کا بیان
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - : ( وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا ) قَالَ : دَخَلَتْ حَفْصَةُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِهَا وَهُوَ يَطَأُ مَارِيَةَ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تُخْبِرِي عَائِشَةَ حَتَّى أُبَشِّرَكِ بِبِشَارَةٍ ، إِنَّ أَبَاكِ يَلِي مِنْ بَعْدِ أَبِي بَكْرٍ إِذَا أَنَا مِتُّ " . فَذَهَبَتْ حَفْصَةُ فَأَخْبَرَتْ عَائِشَةَ أَنَّهَا رَأَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَطَأُ مَارِيَةَ وَأَخْبَرَتْهَا أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَهَا أَنَّ أَبَا بَكْرٍ يَلِي بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَلِي عُمَرُ بَعْدَهُ . فَقَالَتْ عَائِشَةُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ أَنْبَأَكَ هَذَا ؟ قَالَ : ( نَبَّأَنِيَ الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ ) . فَقَالَتْ عَائِشَةُ : لَا أَنْظُرُ إِلَيْكَ حَتَّى تُحَرِّمَ مَارِيَةَ . فَحَرَّمَهَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : ( يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ ) . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَالضَّحَّاكُ بْنُ مُزَاحِمٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور جب نبی نے اپنی ایک زوجہ کے ساتھ سرگوشی میں ایک بات کی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنے گھر میں آئیں اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ) سیدہ ماریہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو فرمایا تم یہ بات عائشہ کو نہ بتانا ، میں تمہیں خوشخبری دوں گا وہ یہ کہ ابوبکر کے بعد تمہارا والد حکمران بنے گا ، جب میں مر جاؤں گا سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا گئیں اور انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس بارے میں بتا دیا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ماریہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کیا ہے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ بھی بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ بات بتائی ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حکمران بنیں گے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے بعد حکمران بنیں گے ، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ کو یہ بات کس نے بتائی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے علم رکھنے والی اور خبر رکھنے والی ذات نے یہ بات بتائی ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں آپ کی طرف اس وقت تک نہیں دیکھوں گی جب تک آپ ماریہ کو ( اپنے اوپر ) حرام قرار نہیں دیتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حرام قرار دیدیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ” اے نبی تم اس چیز کو کیوں حرام قرار دیتے ہو جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے حلال قرار دی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بجلی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ایک راوی ضحاک بن مزاحم ہے اس نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے ۔