مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ باب: چار خلفاء کا بیان
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " يَكُونُ بَعْدِي اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً مِنْهُمْ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ لَا يَلْبَثُ بَعْدِي إِلَّا قَلِيلًا ، وَصَاحِبُ رَحَا دَارَةِ الْعَرَبِ يَعِيشُ حَمِيدًا وَيَمُوتُ شَهِيدًا " . فَقَالَ رَجُلٌ : مَنْ هُوَ ؟ قَالَ : " عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ " ثُمَّ الْتَفَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فَقَالَ : " يَا عُثْمَانُ إِنْ أَلْبَسَكَ اللَّهُ قَمِيصًا فَأَرَادَكَ النَّاسُ عَلَى خَلْعِهِ فَلَا تَخْلَعْهُ فَوَاللَّهِ لَئِنْ خَلَعْتَهُ لَا تَرَى الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ : لَمْ أَرَ لَهُ حَدِيثًا مُنْكَرًا غَيْرَ حَدِيثٍ وَاحِدٍ غَيْرَ هَذَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا . ¤سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” میرے بعد بارہ خلفاء ہوں گے جن میں سے ایک ابوبکر صدیق ہیں وہ میرے بعد تھوڑا عرصہ رہے گا ، اور ایک ( خلیفہ ) عربوں کی چکی کو گھمانے والا شخص ہے جو قابل تعریف زندگی گزارے گا ، اور شہید ہونے کے عالم میں مرے گا ، ایک صاحب نے عرض کی : وہ کون ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ عمر ہے پھر آپ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے ، اور فرمایا : اے عثمان ! اگر اللہ تعالیٰ تمہیں ایک قمیص پہنائے ، اور لوگ اسے اتارنے کا ارادہ کریں ، تو تم اسے نہ اتارنا اللہ کی قسم ! اگر تم نے اسے اتار دیا تو تم جنت کو اس وقت تک نہیں دیکھو گے ، جب تک اونٹ سوئی کے نا کہ میں داخل نہیں ہو جاتا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مطلب بن شعیب ہے ابن عدی کہتے ہیں : میں نے اس کے حوالے سے کوئی منکر حدیث نہیں دیکھی صرف ایک حدیث کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ اس کے علاوہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی ، توثیق کی گئی ہے ۔