مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ باب: چار خلفاء کا بیان
وَعَنْ سَفِينَةَ أَنْ رَجُلًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ رَأَيْتُ كَأَنَّ مِيزَانًا دُلِّيَ مِنَ السَّمَاءِ فَوُزِنْتَ بِأَبِي بَكْرٍ فَرَجَحْتَ بِأَبِي بَكْرٍ ثُمَّ وُزِنَ أَبُو بَكْرٍ بِعُمَرَ فَرَجَحَ أَبُو بَكْرٍ بِعُمَرَ ، ثُمَّ وُزِنَ عُمَرُ بِعُثْمَانَ فَرَجَحَ عُمَرُ ، ثُمَّ رُفِعَ الْمِيزَانُ . فَاسْتَهَلَّهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خِلَافَةَ نُبُوَّةٍ ثُمَّ يُؤْتِي اللَّهُ الْمُلْكَ مَنْ يَشَاءُ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ ، وَابْنُ حِبَّانَ ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک صاحب نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے آسمان سے ایک ترازو اترا ہے آپ کا وزن سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کیا گیا تو آپ کا پلڑا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مقابلے میں بھاری تھا پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا وزن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ کیا گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے مقابلے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا پلڑا بھاری تھا پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا وزن سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ کیا گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا پلڑا بھاری تھا پھر اس ترازو کو اوپر لے جایا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی یہ تعبیر کی کہ اس سے مراد خلافت نبوت ہے پھر اللہ تعالیٰ جسے چاہیے گا حکومت عطا کر دے گا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مؤمل بن اسماعیل ہے ، جسے یحیی بن معین اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔