مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ باب: چار خلفاء کا بیان
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : لَمَّا أَسَّسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَسْجِدَ الْمَدِينَةِ جَاءَ بِحَجَرٍ فَوَضَعَهُ ، وَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ بِحَجَرٍ فَوَضَعَهُ ، وَجَاءَ عُمَرُ بِحَجَرٍ فَوَضَعَهُ ، وَجَاءَ عُثْمَانُ بِحَجَرٍ فَوَضَعَهُ ، قَالَتْ : فَسُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ : " هَذَا أَمْرُ الْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِي " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ عَمَّنْ حَدَّثَهُ عَنْ عَائِشَةَ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ التَّابِعِيِّ فَإِنَّهُ لَمْ يُسَمَّ . ¤ وَيَأْتِي حَدِيثُ جَرِيرٍ بَعْدَ ذَلِكَ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مسجد نبوی کی بنیاد رکھی ، تو آپ ایک پتھر لے کے آئے ، اور آپ نے اسے رکھ دیا پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ایک پتھر لے کے آئے ، اور انہوں نے اسے رکھ دیا پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پتھر لے کے آئے انہوں نے اسے رکھ دیا پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ایک پتھر لے کے آئے انہوں نے اسے رکھ دیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا گیا : تو آپ نے ارشاد فرمایا میرے بعد خلافت کا معاملہ یہ ہو گا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے عوام بن حوشب کے حوالے سے ایک شخص کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے ۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف تابعی کا معاملہ مختلف ہے ، کیونکہ اس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس کے بعد سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث آگے آئے گی ۔