مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ باب: چار خلفاء کا بیان
وَعَنْ عَبْدِ خَيْرٍ قَالَ : قَامَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَيْهِ السَّلَامُ عَلَى الْمِنْبَرِ فَذَكَرَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، وَاسْتُخْلِفَ أَبُو بَكْرٍ فَعَمِلَ بِعَمَلِهِ وَسَارَ بِسِيرَتِهِ حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ عَلَى ذَلِكَ ، ثُمَّ اسْتُخْلِفَ عُمَرُ فَعَمِلَ بِعَمَلِهِمَا وَسَارَ بِسِيرَتِهِمَا حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ عَلَى ذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤عبدخیر بیان کرتے ہیں : سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ منبر پر کھڑے ہوئے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات ارشاد فرمائی : کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ مقرر کیا گیا انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل کے مطابق عمل کیا اور آپ کے طریقے کے مطابق طریقہ اختیار کیا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اسی حالت میں انہیں وفات دی پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ مقرر کیا گیا تو انہوں نے ان دونوں صاحبان کے طریقے کے مطابق عمل کیا اور ان دونوں کے طریقوں کے مطابق چلے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو بھی وفات دیدی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔