مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ الْوَاصِلَةِ وَالْقَاشِرَةِ وَالْوَاشِمَةِ . باب: نقلی بال لگانے والی ، رنگ صاف کرنے کے لئے دوا لگانے والی اور جسم گودنے والی عورت کا بیان
حدیث نمبر: 8866
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ أَنْ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ تَزَوَّجَ امْرَأَةً سَقَطَ شَعْرُهَا ، فَسُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ عَنِ الْوِصَالِ ] " فَلَعَنَ الْوَاصِلَةَ وَالْمَوْصُولَةَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ دَلْهَمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایک ایسی خاتون کے ساتھ شادی کی جس کے بال گر چکے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقلی بال لگوانے کے بارے میں دریافت کیا گیا ، تو آپ نے نقلی بال لگانے والی اور لگوانے والی پر لعنت کی ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن دلہم ہے ، اور وہ ثقہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔