مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ الْوَاصِلَةِ وَالْقَاشِرَةِ وَالْوَاشِمَةِ . باب: نقلی بال لگانے والی ، رنگ صاف کرنے کے لئے دوا لگانے والی اور جسم گودنے والی عورت کا بیان
حدیث نمبر: 8867
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَلْعَنُ الْقَاشِرَةَ وَالْمَقْشُورَةَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ مِنَ النِّسَاءِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رنگ صاف کرنے کے لیے ، چہرے پر دوا لگانے والی ، اور لگوانے والی عورت پر لعنت کرتے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسی خواتین ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔