مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّارِبِ وَاللِّحْيَةِ وَغَيْرُ ذَلِكَ . باب: مونچھیں ، داڑھی اور دیگر امور کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8840
عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ إِذَا غَضِبَ فَتَلَ شَارِبَهُ وَنَفَخَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَحْمَدَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ إِلَّا أَنَّ عَامِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ لَمْ يُدْرِكْ عُمَرَ . ¤محمد محی الدین
عامر بن عبداللہ بن زبیر بیان کرتے ہیں : سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جب غصے میں ہوا کرتے تھے ، تو اپنی مونچھ مروڑا کرتے تھے اور گہرے سانس لیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن أحمد کا معاملہ مختلف ہے وہ ثقہ اور مامون ہے البتہ عامر بن عبداللہ بن زبیر نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اللہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔