مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّعْرِ وَاللِّحْيَةِ . باب: بالوں اور داڑھی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8837
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ : رَأَيْتُ فِي رَأْسِ الْحَسَنِ قُزْعَةً فَلَقَدْ رَأَيْتُ الْحَسَنَ يَجْبِذُهَا حَتَّى يُدْنِيهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
حسن بن زید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے سر میں کچھ لمبے بال دیکھے میں نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ انہیں سمیٹ لیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک ابن اسحاق ہے وہ ثقہ ہے ، لیکن وہ مدلس ہے اس راویت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔