مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّعْرِ وَاللِّحْيَةِ . باب: بالوں اور داڑھی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8835
وَعَنْ أَبِي مَعْمَرٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - كَانَ لَهُ ضَفِيرَتَانِ ، عَلَيْهِ مَسْحَةُ أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ ، وَكَانَ دَقِيقَ السَّاقَيْنِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي ذُبَابٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ابومعمر بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی گندھے ہوئے بالوں کی دو چوٹیاں ہوتی تھیں ، ان کا حلیہ زمانہ جاہلیت ( کے سادہ افراد ) کی طرح کا تھا ، اور ان کی پنڈلیاں کمزور تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوذباب ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس راویت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔