مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّعْرِ وَاللِّحْيَةِ . باب: بالوں اور داڑھی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8834
وَعَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ قَالَ : كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَغْسِلُ رَأْسَهُ ثُمَّ يَتْرُكُ شَعْرَهُ مِنْ وَرَاءِ أُذُنَيْهِ . . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ہبیرہ بن یریم بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنا سر دھوتے تھے اور پھر اپنے بال کان کے پیچھے چھوڑ دیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔