حدیث نمبر: 8833
وَعَنْ سَالِمٍ أَنَّهُ وَفَدَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ غُلَامٌ حَدَثٌ فَسَمَّتْ عَلَيْهِ الرَّسُولُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَا لَهُ ، وَتَطَهَّرَ مِنْ فَضْلِ وَضُوئِهِ ، وَذَلِكَ الْيَوْمُ عَلَيْهِ ذُؤَابَةٌ وَقَدْ بَلَغَ أَوْ قَارَبَ يَبْلُغُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سالم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ ایک وفد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے وہ ایک کمسن لڑکے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں برکت کی دعا دی اور اُن کے لیے دعا کی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے بچے ہوئے پانی سے انہوں نے وضو کیا ، ان دنوں اُن کے بال لمبے تھے اور وہ بالغ ہو چکے تھے یا بالغ ہونے کے قریب تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8833
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6381)»