مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ . باب: سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8808
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - كَانَ يَخْضِبُ بِالسَّوَادِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الَّذِي قَبْلَهُ ، وَقَدْ رُوِيَ عَنْهُمَا مِنْ طُرُقٍ أُخْرَى ، وَهَذِهِ أَصَحُّهَا وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا محمد بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ سیاہ خضاب لگاتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کے رجال اور اس سے پہلی والی روایت کے رجال اور ان دونوں کو دیگر طرق سے بھی نقل کیا گیا ہے ، اور یہ زیادہ مستند ہے ، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔