مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ . باب: سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8807
وَعَنْ سُلَيْمِ بْنِ الْهُذَيْلِ قَالَ : رَأَيْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَخْضِبُ رَأْسَهُ وَلِحْيَتَهُ بِالسَّوَادِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . وَسُلَيْمٌ وَالرَّاوِي عَنْهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا . ¤محمد محی الدین
سلیم بن ہذیل بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو اپنے سر اور داڑھی میں سیاہ خضاب لگائے ہوئے دیکھا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ سلیم نامی راوی اور اس سے روایت کرنے والا شخص ان دونوں سے میں واقف نہیں ہوں ۔