حدیث نمبر: 8805
وَعَنْ أَبِي عُشَّانَةَ أَنَّهُ رَأَى عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يُخَضِّبُ بِالسَّوَادِ ، وَيَقُولُ : نُسَوِّدُ أَعْلَاهَا وَتَأْبَى أُصُولُهَا . ¤ قَالَ : وَكَانَ شَاعِرًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، خَلَا أَبَا عُشَّانَةَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین

ابوعشانہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کو سیاہ خضاب لگاتے ہوئے دیکھا ہے وہ یہ کہتے تھے ہم اس ( سر یعنی بالوں ) کے اوپر والے حصے کو سیاہ کر دیتے ہیں لیکن اس کی جڑیں نہیں مانتی ہیں ۔ رادی کہتے ہیں : وہ صاحب شاعر تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوعشانہ کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8805
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (268/17)»