مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْوَسْوَسَةِ . باب: وسوسہ کا بیان
حدیث نمبر: 88
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنِّي أَجِدُ فِي نَفْسِي الشَّيْءَ لَأَنْ أَكُونَ حُمَمَةً أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَتَكَلَّمَ بِهِ ، فَقَالَ : " ذَاكَ صَرِيحُ الْإِيمَانِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ مُنْتَصِرٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی : مجھے بعض اوقات ایسا خیال آتا ہے کہ میں کوئلہ بن جاؤں ، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا ، کہ میں اس خیال کے حوالے سے کلام کروں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”یہ صریح ایمان ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف مختصر کا معاملہ مختلف ہے ، جو امام طبرانی کے استاد ہیں ۔