مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ . باب: سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8798
وَعَنْ حَسَّانَ بْنِ أَبِي جَابِرٍ السُّلَمِيِّ قَالَ : كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالطَّائِفِ فَرَأَى رِجَالًا مِنْ أَصْحَابِهِ قَدْ حَمَّرُوا لِحَاهُمْ وَصَفَّرُوا لِحَاهُمْ قَالَ : " مَرْحَبًا بِالْمُحَمِّرِينِ وَالْمُصَفِّرِينَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . وَتَابِعَيْهِ يُوسُفُ غَيْرُ مُسَمًّى ، وَبَقِيَّةُ : مُدَلِّسٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا حسان بن ابوجابر سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ طائف میں موجود تھا آپ نے اپنے اصحاب میں سے کچھ افراد کو دیکھا کہ انہوں نے داڑھی پر سرخ رنگ لگایا ہے ، اور کچھ نے داڑھیوں پر زرد رنگ لگایا ہے ، تو آپ نے فرمایا : سرخ رنگ لگانے والوں اور زرد رنگ لگانے والوں کو خوش آمدید ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں تابعی یوسف نامی شخص ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس میں ایک راوی بقیہ ہے جو مدلس ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔