مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ . باب: سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8797
وَعَنْ أُمِّ عَيَّاشٍ قَالَتْ : مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَضَّبَ حَتَّى مَاتَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ رَوْحٍ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ : يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ . وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ لَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِمْ أَحَدٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام عیاش رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خضاب لگاتے ہوئے نہیں دیکھا یہاں تک کہ آپ کا وصال ہو گیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن روح ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں : یہ غلطی کر جاتا ہے ، اور برخلاف روایت نقل کرتا ہے دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال کے بارے میں کسی نے کلام نہیں کیا ہے ۔