مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ . باب: سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8799
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، وَشُعَيْبِ بْنِ عَمْرٍو ، وَنَاجِيَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالُوا : رَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْضِبُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَايِذُ بْنُ شُرَيْحٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور سیدنا شعیب بن عمرو رضی اللہ عنہ اور سیدنا ناجیہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ نے خضاب لگایا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عائذ بن شریح ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔