مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ . باب: سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كُنَّا يَوْمًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلَتْ عَلَيْهِ الْيَهُودُ فَرَآهُمْ بِيضَ اللِّحَى فَقَالَ : " مَا لَكُمْ لَا تُغَيِّرُونَ ؟ " . فَقِيلَ : إِنَّهُمْ يَكْرَهُونَ . فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَكِنَّكُمْ غَيِّرُوا وَإِيَّايَ السَّوَادَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ . ¤سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے یہودی آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی سفید داڑھیاں دیکھیں ، تو ارشاد فرمایا تم لوگ ان کو تبدیل کیوں نہیں کرتے ہو ( یعنی خضاب کیوں نہیں لگاتے ہو ؟ ) آپ کو بتایا گیا یہ لوگ اس کو ناپسند کرتے ہیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( مسلمانوں سے فرمایا : ) لیکن تم لوگ اس کا رنگ تبدیل کرو اور سیاہ رنگ استعمال کرنے سے بچنا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور یہ حدیث حسن ہے ۔