مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ . باب: سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8788
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " اخْتَضِبُوا بِالْحِنَّاءِ فَإِنَّهُ طَيِّبُ الرِّيحِ يُسَكِّنُ الدَّوْخَةَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ طَرِيقِ الْحَسَنِ بْنِ دِعَامَةَ عَنْ عُمَرَ بْنِ شَرِيكٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ : مَجْهُولَانِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’ مہندی کو خضاب کے طور پر لگاؤ کیونکہ اس کی خوشبو پاکیزہ ہے ، اور یہ سر کے درد ( یا سر کو چکرانے ) کو سکون دیتی ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے حسن بن دعامہ کے حوالے سے عمر بن شریک سے نقل کی ہے ۔ امام ذہبی کہتے ہیں : یہ دونوں مجہول ہیں ۔