حدیث نمبر: 8790
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " غَيِّرُوا الشَّيْبَ وَلَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ وَلَا النَّصَارَى " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخٍ لَهُ اسْمُهُ أَحْمَدُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ ثِقَةٌ ; لِأَنَّهُ أَكْثَرَ عَنْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” سفید رنگ کو تبدیل کر دو ! یہودیوں یا عیسائیوں کے ساتھ مشابہت اختیار نہ کرو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ جس کا نام أحمد ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں بظاہر یہ لگتا ہے کہ وہ ثقہ ہیں کیونکہ امام طبرانی نے اس سے بکثرت روایات نقل کی ہیں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8790
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1252)»