مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ . باب: سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8787
وَعَنْ أَنَسٍ أَنْ رَجُلًا دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْيَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ ، فَقَالَ : " أَلَسْتَ مُسْلِمًا ؟ " قَالَ : بَلَى . قَالَ : " فَاخْتَضِبْ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي سَارَّةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس کے سر اور داڑھی کے بال سفید تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا تم مسلمان نہیں ہو ؟ اس نے عرض کی : جی ہاں ! ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھر تم خضاب لگاؤ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن ابوسارہ ہے ، اور وہ متروک ہے ۔