مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ . باب: سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8779
وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ قَالَ : دَخَلْتُ أَنَا وَأَخِي رَافِعُ بْنُ عَمْرٍو عَلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَحِمَهُ اللَّهُ - وَأَنَا مَخْضُوبٌ بِالْحِنَّاءِ وَأَخِي مَخْضُوبٌ بِالصُّفْرَةِ فَقَالَ لِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَحِمَهُ اللَّهُ : هَذَا خِضَابُ الْإِسْلَامِ وَقَالَ لِأَخِي : هَذَا خِضَابُ الْإِيمَانِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ حَبِيبٍ ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
حکم بن عمرو غفاری بیان کرتے ہیں : میں اور میرا بھائی رافع بن عمرو ، امیرالمؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے میں نے مہندی کا خضاب لگایا ہوا تھا ، اور میرے بھائی نے زرد خضاب لگایا ہوا تھا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے میرے بارے میں فرمایا یہ اسلام کا خضاب ہے ، اور میرے بھائی کے لئے فرمایا یہ ایمان کا خضاب ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالصمد بن حبیب ہے یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے امام أحمد نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔