مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ . باب: سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8778
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي وَسَأَلْتُهُ ؟ فَقَالَ : كَانَ خِضَابُنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْوَرْسَ وَالزَّعْفَرَانَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا بَكْرِ بْنِ عِيسَى ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
ابومالک اشجعی بیان کرتے ہیں : میں نے اپنے والد کو سنا میں نے ان سے سوال کیا ، تو انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہم ورس اور زعفران خضاب کے طور پر لگاتے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف بکر بن عیسیٰ کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔