حدیث نمبر: 8780
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ : سُئِلَ أَنَسٌ عَنْ خِضَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَكُنْ شَابَ إِلَّا يَسِيرًا ، وَلَكِنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ بَعْدَهُ خَضَبَا بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ . ¤ قَالَ : وَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بِأَبِيهِ أَبِي قُحَافَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ يَحْمِلُهُ ، حَتَّى وُضِعَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَبِي بَكْرٍ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ : " لَوْ أَقْرَرْتَ الشَّيْخَ فِي بَيْتِهِ لَأَتَيْنَاهُ تَكْرِمَةً لِأَبِي بَكْرٍ " . فَأَسْلَمَ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَالثَّغَامَةِ بَيَاضًا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " غَيِّرُوهُمَا ، وَجَنِّبُوهُ السَّوَادَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ ، وَفِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں : سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خضاب کے بارے میں دریافت کیا گیا : تو انہوں نے فرمایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صرف معمولی سے بال سفید تھے ۔ آپ کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مہندی اور کتم کا خضاب لگایا کرتے تھے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ فتح مکہ کے دن اپنے والد سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو اٹھا کر لائے ، اور انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بٹھا دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا : تم ان بزرگ کو اپنے گھر میں ہی رہنے دیتے ، ہم ان کے پاس چلے جاتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی عزت افزائی کے لئے یہ بات ارشاد فرمائی ، سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا ان کے سر اور داڑھی کے بال ثغامہ ( نامی پھول ) کی طرح سفید تھے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : انہیں تبدیل کر دو لیکن سیاہ رنگ استعمال کرنے سے اجتناب کرنا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے ۔ امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ صحیح میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8780
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2831) اخرجه احمد فى المسند (160/3)»