مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ . باب: سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8777
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - : إِنِّي لَأَسْتَحِي مِنْ عَبْدِي وَأَمَتِي [ يَشِيبَانَ فِي الْإِسْلَامِ ] ، فَتَشِيبُ لِحْيَةُ عَبْدِي وَرَأْسُ أَمَتِي فِي الْإِسْلَامِ أُعَذِّبُهُمَا [ فِي النَّارِ ] بَعْدَ ذَلِكَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ نُوحُ بْنُ ذَكْوَانَ ، وَغَيْرُهُ مِنَ الضُّعَفَاءِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ” مجھے اپنے بندے اور اپنی کنیز سے حیاء آتی ہے جن کے اسلام میں بال سفید ہو جاتے ہیں میرے بندے کی داڑھی کے بال سفید ہو جاتے ہیں اور میری کنیز کے سر کے بال اسلام میں سفید ہو جاتے ہیں ( تو مجھے اس بات سے حیاء آتی ہے ) کہ میں اس کے بعد بھی انہیں جہنم میں عذاب دوں “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی نوح بن ذکوان ہے ، اور اس کے علاوہ دیگر ضعیف راوی ہیں ۔