مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ اسْتِعْمَالِ الذَّهَبِ . باب: سونا استعمال کرنا
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأُبَايِعَهُ ، فَدَنَوْتُ وَعَلَيَّ سِوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ ، فَبَصُرَ بِبَصِيصِهِمَا فَقَالَ : أَلْقِ السِّوَارَيْنِ يَا أَسْمَاءُ ، أَمَا تَخَافِينَ أَنْ يُسَوِّرَكِ اللَّهُ بِأَسَاوِرَ مِنْ نَارٍ " . قَالَتْ : فَأَلْقَيْتُهُمَا فَمَا أَدْرِي مَنْ أَخْذَهُمَا . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ ، وَدَاوُدُ الْأَوِدَيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ ، وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى . ¤سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوئی میں قریب ہوئی ، تو میرے جسم پر دو کنگن تھے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کی چمک دمک کو ملاحظہ فرمایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے اسماء ! تم ان دونوں کو اتار دو ! کی تم ڈرتی نہیں ہو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں قیامت کے دن آگ کے بنے ہوئے کنگن پہنا دے ؟ وہ خاتون بیان کرتی ہیں ، تو میں نے ان دونوں کو اتار دیا مجھے نہیں معلوم کہ کس نے ان دونوں کو حاصل کیا ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے
یہ روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا ایک راوی داؤداودی ہے ، جسے یحیی بن معین نے ایک روایت کے مطابق ثقہ قرار دیا ہے ، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔