مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يَنْتَفِعْ بِعِلْمِهِ . باب: ایسے شخص کا بیان جو اپنے علم کے ذریعے نفع حاصل نہ کرے
حدیث نمبر: 870
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " رُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ غَيْرُ فَقِيهٍ ، وَمَنْ لَمْ يَنْفَعْهُ عِلْمُهُ ضَرَّهُ جَهْلُهُ ، اقْرَأِ الْقُرْآنَ مَا نَهَاكَ ، فَإِنْ لَمْ يُنْهِكْ فَلَسْتَ تَقْرَؤُهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” بعض اوقات کوئی علمی بات سیکھنے والا شخص عالم نہیں ہوتا ، اور جس شخص کا علم اسے نفع نہ دے ، اُس کی جہالت اسے نقصان پہنچاتی ہے ، تم قرآن کو اُس وقت تک پڑھو ، جب تک وہ تمہیں ( شرعی احکام کی خلاف ورزی سے ) روکے رکھے اگر وہ تمہیں ( شرعی احکام کی خلاف ورزی سے ) نہیں روکتا ، تو تم اُسے نہ پڑھو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے ، وہ ضعیف ہے ، تاہم اسے ثقہ بھی قرار دیا گیا ہے ۔