مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مُخَالَفَةِ أَهْلِ الْكِتَابِ فِي اللِّبَاسِ وَغَيْرِهِ . باب: لباس اور دیگر امور میں ، اہل کتاب کے برخلاف کرنا
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْمُشْرِكِينَ يَتَسَرْوَلُونَ وَلَا يَتَّزِرُونَ ؟ قَالَ : " فَتَسَرْوَلُوا أَنْتُمْ وَائْتَزِرُوا " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ فَإِنَّ الْمُشْرِكِينَ يَحْتَفُّونَ وَلَا يَنْتَعِلُونَ ؟ قَالَ : " فَاحْتَفُّوا أَنْتُمْ وَانْتَعِلُوا وَخَالِفُوا أَوْلِيَاءَ الشَّيْطَانِ بِكُلِّ مَا اسْتَطَعْتُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيِّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤ قُلْتُ : وَيَأْتِي بِنَحْوِ هَذَا فِي الْأَدَبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى . ¤سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! مشرکین شلوار ( یا پاجامہ ) پہنتے ہیں وہ تہبند نہیں پہنتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ شلوار بھی پہنو اور تہبند بھی باندھو ! لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! مشرکین موزے پہنتے ہیں اور جوتے نہیں پہنتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ موزے بھی پہنو اور جوتے بھی پہنو ! لیکن جہاں تک تم سے ہو سکے شیطان کے دوستوں کے برخلاف کرو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں علی بن سعید رازی کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ اور وہ ضعیف ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس نوعیت کی کچھ احادیث ” ادب“ سے متعلق باب میں آگے آئیں گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔