مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ النَّظَافَةِ . باب: صفائی کا بیان
حدیث نمبر: 8578
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مِنْ كَرَامَةِ الْمُؤْمِنِ عَلَى اللَّهِ نَقَاءُ ثَوْبِهِ وَرِضَاهُ بِالْيَسِيرِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ ، وَجَرْوَلُ بْنُ حَنْفَلٍ ثِقَةٌ وَقَالَ ابْنُ الْمَدِينِيِّ : لَهُ مَنَاكِيرُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مؤمن کی کرامت میں یہ بات بھی شامل ہے کہ اس کا لباس صاف ہو اور وہ تھوڑی چیز سے راضی ہو جائے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیر ہے ، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ایک راوی جرول بن حنفل ہے جو ثقہ ہے علی بن مدینی کہتے ہیں : اس سے منکر روایات منقول ہیں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔