مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَمَائِمِ . باب: عماموں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8503
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " عَلَيْكُمْ بِالْعَمَائِمِ فَإِنَّهَا سِيمَا الْمَلَائِكَةِ وَأَرْخُوهَا خَلَفَ ظُهُورِكُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ يُونُسَ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ : مَجْهُولٌ . وَذَكَرَ الذَّهَبِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ فِي تَرْجَمَةِ يَحْيَى بْنِ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ الْمِصْرِيِّ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ ، وَمَعَ ذَلِكَ فَقَدْ وَثَّقَهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم پر عمامہ باندھنا لازم ہے ، کیونکہ یہ فرشتوں کا علامتی نشان ہے ، اور تم انہیں اپنی پشت پر لٹکا کے رکھو ( یعنی شملہ رکھو ) “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن یونس ہے ۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں : وہ مجہول ہے ۔ امام ذہبی نے یحیی بن عثمان بن صالح مصری جو امام طبرانی کے استاد ہیں ان کے حالات میں یہ حدیث ذکر کی ہے ، اور اس کے ہمراہ انہوں نے اس کی توثیق کی ہے ۔