مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَمَائِمِ . باب: عماموں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8502
وَعَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ جِبْرِيلَ نَزَلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ قَدْ أَرْخَى ذَوَائِبَهُ مِنْ وَرَائِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ تَمَّامٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَغَيْرِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا جبرائیل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئے انہوں نے سیاہ عمامہ باندھا ہوا تھا ، اور اس کا شملہ پیچھے لٹکایا ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن تمام ہے ، اور وہ اس حدیث اور دیگر احادیث کے حوالے سے ضعیف ہے ۔